22 جنوری 2015 - 22:45
لاہور، مولانا فضل الرحمان کی موجودگی میں علامہ رمضان توقیر کی تقریر کے دورن تکفیری نعرے

میڈیا رپورٹس کے مطابق علامہ رمضان توقیر کو خطاب کیلئے اسٹیج پر بلایا گیا تو اچانک کچھ لوگوں نے شیعہ کافر کے نعرے بلند کرنا شروع کردئیے اور علامہ سید ساجد نقوی کیخلاف بھی غلیظ نعرے لگائے جس پر اسلامی تحریک کے وفد نے کانفرنس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے ہال سے باہر آگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت لاہور میں اکیسویں آئینی ترمیم کے حوالے سے ایک کانفرنس منعقد ہوئی جس میں اسلامی تحریک کے رہنماوں علامہ رمضان توقیر، علامہ افضل حیدری اور علامہ مظہر علوی نے شرکت کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جیسے ہی علامہ رمضان توقیر کو خطاب کیلئے اسٹیج پر بلایا گیا تو اچانک کچھ لوگوں نے شیعہ کافر کے نعرے بلند کرنا شروع کر دئیے اور علامہ سید ساجد نقوی کیخلاف بھی غلیظ نعرے لگائے جس پر اسلامی تحریک کے وفد نے کانفرنس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے ہال سے باہر آگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق، بعد میں مولانا فضل الرحمان نے اس واقعہ پر معذرت کی جس پر اسلامی تحریک کا وفد دوبارہ ہال میں واپس آگیا اور علامہ رمضان توقیر نے دوبارہ خطاب کیا۔ شیعہ تنظیموں کی طرف سے اس عمل پر سخت ردعمل سامنے آیا ہے اور اس وقعہ کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ چند سال پہلے بھی لاہور کے مال روڈ پر اسی طرح کا واقعہ پیش آچکا ہے جب مولانا فضل الرحمان کی موجودگی میں تکفیری لگائے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169